21 دسمبر 2020 - 20:09
ایران نے بھی برطانیہ کی تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی

زنگنہ نے ثالثی ملکوں کیجانب سے ایران میں مسافروں کی آمد و رفت سے متعلق کہا کہ اکثر مسافر ترک ائیر لانز کے ذریعے ایران میں سفر کرتے تھے اور ترکی نے لندن میں اپنی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی سول ایوی ایشین تنظیم نے ایران اور برطانیہ کے درمیان تمام پروازوں کو دو ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس سے پہلے ایرانی وزیر صحت نے وزیر برائے شہری ترقی اور مواصلاتی امور سے برطانیہ آنے جانے تمام پروازیں منسوخ کرنے کا مطالبہ کر لیا تھا۔

انہوں نے اس خطے میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کو روکنے کے لئے برطانیہ سے سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایران کی سول ایوی ایشین تنظیم  کے سربراہ "تورج دہقانی زنگنہ" نے کہا ک برطانیہ آنے جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے ثالثی ملکوں کیجانب سے ایران میں مسافروں کی آمد و رفت سے متعلق کہا کہ اکثر مسافر ترک ائیر لانز کے ذریعے ایران میں سفر کرتے تھے اور ترکی نے لندن میں اپنی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

زنگنہ نے کہا کہ لندن سے مسافروں کو ایران میں منتقل کرنے والے تمام غیر ملکی ائیرلانز پر بھی پابندی عائد کی جاتی ہے اور اگر کسی بھی صورت میں کوئی مسافر لندن سے ایران میں داخل ہوجائے تو وہ ایرانی وزارت صحت کے ذریعے قرنطینہ ہوجائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے بڑے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف یورپ ممالک نے برطانیہ سے تمام فضائی اور زمینی راستے بھی منقطع کر دئیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲