22 نومبر 2020 - 20:27
ناروے کے شیعہ عالم دین کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

مرحوم کئی سال ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک میں مسلسل تبلیغی سرگرمیاں انجام دیتے رہے اور تعلیمات قرآن و عترت کو عام کرنے میں انتھک کوشش کرتے رہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ محمد حکیم صمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحیم
نہایت افسوس کے ساتھ آیت اللہ الحاج شیخ محمد حکیم صمدی کے انتقال کی خبر سنی۔
مرحوم کئی سال ایشیا اور یورپ کے مختلف ممالک میں مسلسل تبلیغی سرگرمیاں انجام دیتے رہے اور تعلیمات قرآن و عترت کو عام کرنے میں انتھک کوشش کرتے رہے انہوں نے قابل قدر آثار باقی چھوڑے ہیں۔
مرحوم نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی تاسیس کے ابتدائی ایام سے ہی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے رکن کے عنوان سے خدمات انجام دینے میں مصروف رہے۔
اس المناک نقصان پر افغانستان اور ناروے میں رہنے والے پیروان اہل بیت(ع)، مرحوم کے چاہنے والوں، عقیدت مندوں اور خصوصا ان کے اہل خانہ کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اور بارگاہ رب العزت سے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
وإنا للّه وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

..........

242