12 نومبر 2020 - 20:23
امریکی پابندیوں نے ایران میں کرونا کی روک تھام میں بڑی رکاوٹ حائل کردی: وزیر تیل

زنگنہ نے کہا کہ امریکہ کے اس رویے کی وجہ سے ہم اپنے مالی وسائل کا اپنے ہی عوام کی زندگی اور بالخصوص انسانہ دوستانہ مقاصد بشمول صحت اور بیماروں کے علاج کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں اور ایران کو تیل کی آمدنی سے محروم کرنے کی وجہ سے ہمیں کرونا وائرس کیخلاف لڑنے میں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، ایران میں روازنہ کرونا سے متاثرہ 400 افراد کی موت کا ذمہ دار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "بیژن نامدار زنگنہ" نے آج بروز جمعرات کو گیس برآمد کرنے والے ممالک کے وزرا کے سالانہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ چار سالوں کے دوران تمام بین الاقوامی قوانین کے نفاذ میں امریکی تباہ کن کردار کو دیکھا جا سکتا ہے۔

زنگنہ نے گرمی اور آب و ہوا کے کنونشنوں، چین کیساتھ تجارتی تعلقات میں خلل ڈالنے اور چین کیخلاف تجارتی جنگ، بحر اوقیانوس کے دونوں فریقوں کے مابین تعلقات، ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری اور ایران کیخلاف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی طرز عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کیخلاف اپنے مالی وسائل تک رسائی پر پابندیاں عائد کی ہے اور کرونا وائرس کے بحران کے تناظر میں عالمی منڈیوں کی رونقوں میں کمی کی وجہ سے ہمارے ملک میں روزانہ 400 سے زائد کرونا سے متاثرہ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اس رویے کی وجہ سے ہم اپنے مالی وسائل کا اپنے ہی عوام کی زندگی اور بالخصوص انسانہ دوستانہ مقاصد بشمول صحت اور بیماروں کے علاج کا استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

ایرانی وزیر تیل نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیخلاف امریکی پابندیوں اور ایران کو تیل کی آمدنی سے محروم کرنے کی وجہ سے ہمیں کرونا کیخلاف لڑنے میں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا امریکہ ایران میں روازنہ کرونا سے متاثرہ 400 افراد کی موت کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ہم مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں انتہائی ترقی کی ہے۔

ایرانی وزیر تیل نے بازاروں بالخصوص توانائی کے بازاروں کو سیاسی رنگ دینے سے دور رہنے پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 726 ہزار 585 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 40 ہزار 121 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲