11 نومبر 2020 - 19:39
ہالینڈ میں مسجد پر حملہ

ہالینڈ کے شہر زنڈوم میں ایک نامعلوم شخص نے عثمانی مسجد پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہالینڈ کے شہر زنڈوم میں عثمانی مسجد پر نامعلوم شخص نے پتھراؤ کر کے مسجد کے شیشوں کو توڑ دیا۔
عثمانی مسجد کی کمیٹی کے سربراہ اسماعیل جنک نے اناطولی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ حملہ کل رات ہوا اور حملہ آور کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی۔ ہمیں حملوں کے تسلسل کے بارے میں تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد کی انتظامیہ نے صورتحال کو دیکھ کر فورا پولیس کو رپورٹ دے دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲