10 نومبر 2020 - 11:04
محمود قریشی نے ظریف کے وحدت آفرین بیانات کی تعریف کی

پاکستانی وزیر خارجہ نے علامہ محمد اقبال لاہوری کی یوم پیدائش کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کے وحدت آفرین بیانات کی تعریف کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شاہ محمود قریشی نے پیر کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپنے ایرانی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بات سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اقبال لاہوری کے نظریات اور اخلاقی خصوصیات پر عمل پیرا ہونا مسلمانوں کے اتحاد اور تفہیم کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں اردو زبان میں پاکستانی عوام کو 9 نومبر یوم اقبال پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال فخر عالم اسلام اور بین الاقوامی شاعر و مفکر کا درجہ رکھتے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے لیے جو دردِ دل رکھتے تھے وہ آج عالم اسلام کے لیے درپیش تشویش ہے.

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بروز منگل اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲