4 نومبر 2020 - 15:34
کابل سے ویانا تک عدم تحفظ کی ذمہداری شہید سلیمانی کے قاتلوں پر ہے: ایرانی سفیر

باکو میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ کابل سے ویانا تک عدم تحفظ کی ذمہ داری جنرل سلیمانی کے قاتلوں پر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باکو میں تعینات ایرانی سفیر 'سید عباس موسوی' نے بدھ کے روز ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاونٹ پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشتگردی واقعے سے متعلق ایک تصویر شا‏ئع کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے ویانا تک عدم تحفظ کی ذمہ داری جنرل سلیمانی، جنہوں نے بہادری سے داعش کا مقابلہ کیا، کے قاتلوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابل سے ویانا تک داعش کی دہشت گردی عروج پر ہے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ سردار سلیمانی کے بغیر دنیا محفوظ نہیں ہوسکتی ہے ، یہ بدامنی کا ذمہ دار جنرل سلیمانی کے قتل کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے اس ٹویٹ میں # جان_پدر_کجاستی  ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز تین مسلح حملہ آوروں نے کابل یونیورسٹی میں بم دھماکے کے بعد یونیورسٹی میں دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی میں 22 طلباء جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲