مقدمہ
(یا صاحب الزمان ادرکنا)
* قال رسول اللّه صلى الله علیه و آله: مَنْ حَفِظ مِنْ اُمَّتى اَرْبَعینَ حَدیثا مِمّا یحْتاجُونَ اِلَیهِ مِنْ أَمْرِ دینِهِمْ بَعَثَهُ اللّهُ یوْمَ الْقیامَةِ فَقیها عالِما. (1)
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: میری امت میں جو بھی چالیس حدیثیں حفظ کرے گا ـ جن کی عوام کو ضرورت ہے ـ خداوند متعال روز قیامت اس کو فقیہ اور دانشور بناکر محشور فرمائے گا.
حفظ حدیث کے بارے میں مختلف احتمالات ہیں (2) ان احتمالات سے قطع نظر علمائے سابقین کے درمیان رائج روش یہ تھی کہ وہ عوام کی ضرورت کے مطابق مختلف دینی موضوعات کے حوالے سے چالیس حدیثوں کی تدوین کرکے دینی تعلیمات اور معارف کے نشر و اشاعت کا اہتمام کیا کرتے تھے.
اسلامی علماء اور دانشور ـ اسلامی ثقافت کی سرحدوں کے محافظین کی حیثیت سے ـ دینی احکام اور تعلیمات کی حفاظت اور تقویت اور ترویج کی غرض سے اس امر کا اہتمام کیا کرتے تھے. البتہ چالیس حدیثیں حفظ کرنے کے بارے میں کثیر روایات کی سفارش اس بات کا محرک تھی کہ اکثر علماء اپنے علمی، ثقافتی، اور فکری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ چالیس حدیثوں کے مجموعوں کی تدوین سے بھی غافل نہیں ہوتے تھے. اور اس طرح وہ نہ صرف اسلامی ثقافت کے حوالے سے اپنے فرائض کی انجام دہی سے عہدہ برآ ہوتے تھے بلکہ ان روایات میں ثواب اور اخروی جزا و انعام اور فضیلت کا جو وعدہ دیا گیا ہے اسے بھی حاصل کرنے کی بھی کوشش کیا کرتے تھے.
افسوس کا مقام ہے کہ تعلیم اور تبلیغ کی نئی روشوں کے رائج ہونے کے بعد چالیس حدیثوں کی تدوین کا سلسلہ بھی فراموشی کا شکار ہؤا یا کم از کم اس کی رونق ماند پڑ گئی؛ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حالات میں مشینی زندگی کی وجہ سے انسانوں کے پاس وقت کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری موضوعات میں چالیس حدیثوں کے مجموعوں کی تدوین پہلے سے بھی زیادہ مفید اور سودمند ہے.
ہمارا دور غیبت امام (ع) کا دور ہے اور اس دور میں امامت کے مسئلے کی طرف توجہ اور امام زمانہ (ع) سے متعلق تعلیمات سے روشناسی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے. اور دوسری طرف سے اس موضوع کی صحیح شناخت کا راستہ پیغمبر اسلام (ص) اور ائمۂ معصومین (ع) کی احادیث و روایات کی طرف رجوع کا راستہ ہے. چنانچہ ہم نے حضرت امیرالمؤمنین (ع) کے فرامین و ارشادات کا جائزہ لیا اور ان روایات کو اس مجموعے میں ـ جن کا تعلق حضرت صاحب الزمان (ع) کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں، آپ کی زندگی کے واقعات و حوادث، آپ کے دوستوں اور اصحاب کی خصوصیات اور آپ کے دوران حکومت سے ہے ـ ترتیب سے اکٹھا کرلیا ہے. اور چالیس حدیثوں کے مجموعے کی صورت میں شائقین کے استفادے کے لئے ان کی خدمت میں پیش کررہے ہیں؛ امید ہے کہ ہماری یہ ناچیز خدمت اپنی حد تک فرہنگ انتظار کی ترویج میں ممد و معاون ہو.
سید صادق سید نژاد
15 شعبان 1421
حدیثوں کی تلاوت کے لئے کلک کریں:
امام مہدی (ع) کے بارے میں علی (ع) کی چالیس حدیثیں
عالمگیریت، تاریخ کا خاتمہ اور مہدویت
امام مہدی (ع) کے بارے میں علی (ع) کی چالیس حدیثیں شیعہ ظہور کےلئے جیتا ہے امام زمانہ علیہ السلام کے فرامین المهدي مني يقضوا اثري ولا يخطئ امام زمانہ (عج) کے ساتھ تعلق کے جھوٹے دعوے امام مہدی (عج) قرآن مجید میں انکار مہدی کفر ہے منکرین مہدی (عج) کی ضعیف دلیلیں امام مہدی کا دور کتب اہلسنت میں امام مہدی (عج)خطبہ غدیر میں امام مہدی عج اہل سنت کی نگاہ میں امام غائب کا فائدہ کیا ہے؟ اس قدر طولانی غیبت کا رازکیا ہے؟