اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو تہران میں فرانس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کلاؤڈ باٹلین سے ملاقات میں ایران اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں ہونےوالے دسیوں سمجھوتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بعض سمجھوتوں پر عمل درآمد ہورہا ہے-
صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی مذاکراتی عمل میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر فوری اور مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے سبھی وعدوں پر عمل کیا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ مقابل فریق بھی اس پر پوری طرح عمل کرے۔
انہوں نے علاقائی مسائل منجملہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں ایران اور فرانس کے تعاون کو بھی ضروری بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہ کسی بھی انسانی اصول کے پابند نہیں ہیں اور یہ بات سب سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کے پاس ہتھیار اور فوجی ساز وسامان کہاں سے پہنچ رہے ہیں-
فرانس کی پارلمینٹ کے اسپیکر کلاؤڈ بارٹلین نے بھی علاقے میں امن و استحکام کی برقراری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف علاقائی اور عالمی مسائل میں ایران اور فرانس کے نظریات مشترک ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی اور عالمی مشکلات کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169