5 ستمبر 2016 - 11:28
چین کے صدرکی جی 20 کانفرنس میں شریک مہمانوں کے اعزازمیں ضیافت

چین کے صدر شی جن پنگ نے جی 20 رکن ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شریک مہمانوں کے اعزازمیں شاندار ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے جی 20 رکن ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شریک مہمانوں کے اعزازمیں شاندار ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر صدر شی اور ان کی اہلیہ پینگ لی یوان نے آنے والے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ضیافت کا اہتمام ویسٹ لیک کے ساتھ ہوٹل میں کیا گیا تھا ، اکثر رہنما جن میں امریکی صدر باراک اوبامہ ، روسی صدر ولادیمیر پوتین اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل اپنی فیملیز کے ہمراہ ضیافت میں حاضر ہوئے ضیافت میں جام صحت تجویز کرتے ہوئے صدر شی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی 20-پلیٹ فارم دوستی ، تعاون اور مستقبل کا پل ہے ۔

.......

/169