اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ سال حج کے موقع پر منیٰ میں ہولناک سانحے کے شہدا کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایرانی شہید حاجیوں کے اہل خانہ آئندہ دنوں تک قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساته ملاقات کریں گے.
یہ بات ایرانی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ 'سعید اوحدی' نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں ںے سانحہ منیٰ کی پہلی سالگرہ کے حوالے سے ایران میں منعقدہ ہونے والے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالی.
انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ کے حقائق پر مبنی ایک اہم کانفرنس کا بهی انعقاد کیا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ منیٰ میں 465 ایرانی حاجی اور کرین حادثے میں 12 ایرانی حاجی شہید ہوگئے تهے.
سعید اوحدی نے کہا کہ سانحہ منیٰ کے حوالے سے 12 ممالک میں خصوصی سمینار منعقد ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں میں 84 ایرانی اہل سنت حاجی بهی شامل تهے.
سنئیر ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اب تک سعودی عرب کی جانب سے لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی سعودی حکام سانحہ منیٰ کی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲