31 اگست 2016 - 13:56
عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے، متعدد جاں بحق اور زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مرکز میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے- اس سے پہلے منگل اور بدھ کی درمیانی رات بغداد کے ہی الاعلام ، الدراویش، الشعب ، المدائن اور صدر سٹی میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم گیارہ عام شہری جاں بحق اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہو گئےتھے-

دریں اثنا عراق کی سیکورٹی فورس نے کاظمین جانے والے زائرین پر اور مشرقی بغداد میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا- ان کارروائیوں میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

دوسری جانب عراقی مزاحمتی تنطیم حزب النجبا کے سیکریٹری جنرل اکرم الکعبی نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے بہانے عراق میں امریکا کے ہوائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی- انہوں نے کہا کہ امریکا کی سرکردگی میں داعش کے خلاف نام نہاد حملےسے صرف دہشت گرد گروہوں کوہی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں سے بعث پارٹی اور نقشبندیہ جیسی کالعدم دہشت گرد تنظیمیں فائدہ اٹھائیں گی۔

.......

/169