27 اگست 2016 - 16:47
ایران نے خلیج فارس میں امریکہ کا مذاق اڑایا: یوایس نیوز

ایک امریکی ویب نیوز پورٹل نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی جہازوں کو ایرانی تیزرفتار کشتیوں سے خطرہ لاحق ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تہران نےخلیج فارس میں واشنگٹن کا مذاق اڑایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک امریکی نیوزپورٹل یوایس نیوز نے  خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جہاز کے ساتھ ایرانی گشتی کشتیوں کے آمنے سامنے ہونے کے حالیہ واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ :ایران نے خلیج  میں امریکہ کا مذاق اڑایا ہے۔

یواین نیوز نے  تنگہ ہرمز کے نزدیک ایرنی چار تیزرفتار  کشتیوں کا امریکی ناو شکن بحری جہاز"یوایس ایس نیٹس"کا 23اگست کو گھیرنے کے واقعہ  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ؛ واشنگٹن عملی اور سیاسی دلائل کی وجہ سے ایرانی دھمکیوں کا  اعتراف کرنے سے پرہیز کررہا ہے۔

اس سائیٹ نے مزید لکھا ہے :سیاسی دلیل یہ ہے کہ واشنگٹن ابھی اس تصور میں سرگرم ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دوستی بن سکتی ہے۔یہ نظریہ کہ وائٹ ہاوس، وزارت خارجہ ، پنٹاگن اور سی ائي اے کو اس بات پر یقین ہے صرف خیالبافی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

عملی دلیل کے بارے میں یوایس نیوز نے لکھا ہے کہ :نیٹس ناوشکن جہاز کی طرف حملہ ور ہونا  حقیقت میں خلیج فارس میں امریکہ کے بحریہ جنگی  جہازوں کو تباہ کرنے کی ایران کی "ہجوم انبوہ قایق ہا"نامی ٹیکنیکی مشق ہے۔

آگے چل کر مزید لکھا ہے :حال ہی میں ایرانیوں نے "ہجوم انبوہ قایق ہا" میں ایک اور پہلو بھی "یا مہدی" نامی گشتی کشتی جو کہ دور سے ہدایت کی جاسکتی ہے اور راکٹ داغنے یا دھماکہ خیز مواد سے مجہز کرنے کی قابلیت رکھتی  ہے کو اس میں اضافہ  کردیا ہے۔

یو ایس نیوز نے لکھا ہے کہ :ان گشتی کشتیوں کی مانور طاقت بہت زیادہ ہے اور انہیں نشانہ بنانا آسان کام نہیں ہے ، خاصکر اسلئے کہ یہ کشتیاں فایبر گلاس سے بنی ہوئی ہیں اور راڈار کیلئے انکی نشاندہی کرنا  مشکل ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پنٹاگن کو بہت پہلے سے ان دھمکیوں کی خیر تھی لیکن مقابلہ کرنے کیلئے تقریبا کسی قسم کی کاروائي انجام نہیں دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲