اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ پارلیمنٹ نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں وزیردفاع کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ان پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا اور یوں انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا- عراقی وزیردفاع خالد العبیدی کے خلاف ایک سو بیالیس ووٹ پڑے جبکہ صرف ایک سو دو ممبران نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا- عراقی پارلیمنٹ نے یکم اگست کو خالد العبیدی کے وضاحتی بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا- عراقی وزیردفاع کو پارلیمنٹ نے ایک ایسے وقت برطرف کیا ہے جب عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس، ملک میں داعش کے خلاف سخت اور فیصلہ کن جنگ میں مصروف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲