24 اگست 2016 - 10:20
لاطینی امریکی دورے کا تیسرا مرحلہ،ایرانی وزیر خارجہ کی ایکواڈور آمد

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سطحی وفد کی قیادت میں لاطینی امریکی ممالک کے دوروں کے تیسرے مرحلے میں ایکواڈور کے دارالحکومت کویٹو پہنچ گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی سطحی وفد کی قیادت میں لاطینی امریکی ممالک کے دوروں کے تیسرے مرحلے میں ایکواڈور کے دارالحکومت کویٹو پہنچ گئے.

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف 120 رکنی اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں لاطینی امریکی خطے کے ممالک کے دورے پر کیوبا اور نکاراگوا کے دوروں کے بعد ایکواڈور پہنچ گئے.

اس دورے کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ایکواڈور کے اعلی حکام کیساته ملاقاتیں کریں گے.

ایکواڈور کے دورے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد چلی، بولیویا اور وینزویلا کا دورہ کریں گے.

محمد جواد ظریف کا لاطینی امریکی خطے کے ممالک کے دورے کا مقصد ایران مخالف پابندیوں اور جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران لاطینی امریکی ممالک کے ساته تمام شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کا خواہاں ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲