24 اگست 2016 - 08:38
ایرانی صدر کی یوکرائنی ہم منصب کو قومی دن پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے ایک پیغام میں اپنے یوکرائنی ہم منصب 'پیٹرو پوروشینکو' کو یوکرائن کے قومی دن پر ان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے ایک پیغام میں اپنے یوکرائنی ہم منصب 'پیٹرو پوروشینکو' کو یوکرائن کے قومی دن پر ان کی حکومت اور قوم کو مبارکباد پیش کی.

اپنے خصوصی پیغام میں صدر روحانی نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ ایران یوکرائنی قوم بالخصوص صدر کی صحت، فلاح اور کامیابی کے لئے دعاگو ہے.

یوکرائن ایک یورپی ملک اور مشرقی یورپ میں واقع ہے. یہ ملک 1991 تک سوویت یونین کا حصہ تها جس کو 23 اگست سوویت یونین سے آزادی مل گئی ہے. روس، پولینڈ، بیلارس، سلواکیا، ہنگری، رومانیہ اور مالدووا کے ممالک یوکرائن کے پڑوسی ممالک ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲