اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک روسی خبررساں ادارے نے ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے پیچهے امریکیوں کا ہاته ہے.
روس کی نیوز ایجنسی 'سپتنک' کے مطابق، 'حسین امیرعبداللهیان' نے ایک خصوصی انٹریو کے دوران کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں امریکہ ترکی کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہے.
اس رپورٹ کے مطابق، ترکی میں فوجی بغاوت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی کی قانونی حکومت کی حمایت کرتا ہے. ایران اور روس نے اس فوجی بغاوت کی شدید مذمت کی ہے جبکہ کچه ممالک اپنے مفادات کے لئے ترکی میں فوجی بغاوت پر دوہرہ معیار اپنا رہے ہیں.
ایران اور روس نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے شروع کے لمحات میں ہی اس اقدام کی شدید مذمت کی تهی.
سنئیر ایرانی سفارتکار نے کہا کہ جیسا کہ ہم شام کے قانونی اور آئینی صدر بشار الاسد کی حمایت کرتے ہیں ویسے ہی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترک صدر اردوگان کی بهرپور حمایت کرتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲