اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ، ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور ایم جے اکبر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شام کے عوام، درپیش سیاسی ، سیکورٹی اور اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنے وطن اورسرزمین کے دفاع میں پرعزم ہیں- بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان جیسے شام کے بہت سے دوست اور برادر ملکوں کی حمایت نے، مغربی اوربعض عرب ملکوں کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے خلاف شامی عوام کی مزاحمت و استقامت کو دوچنداں کردیا ہے-
شام کے صدر نے کہا کہ مغربی ملکوں اور بعض علاقائی ملکوں نے مختلف شکلوں میں شام میں دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اورموجودہ بحران سے باہر نکلنے کے لئے تمام سیاسی راہ حل میں روڑے اٹکائے ہیں- ہندوستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے بھی دہشت گردی سے مقابلے سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی تقویت پرتاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی کامیابیوں کے لئے تمام تر کوششیں بروئے لانے کی ضرورت ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲