20 اگست 2016 - 14:50
افغان فوج کے ہاتھوں ۵۰ سے زائد طالبان دھشتگرد ہلاک

صوبہ غزنی میں افغان فوج کی کارروائی میں پچاس سے زائد طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان فوج نے  فضائیہ اور توپ خانے کی مدد سے صوبہ غزنی کے علاقوں ناوہ، اندر اور قرہ باغ میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ بیان کے مطابق افغان فوج کے حملے میں طالبان کا ایک طبی مرکز تباہ اور کم سے کم پچپن طالبان ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں سات طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب قندوز اور ہرات میں ہونے والی جھڑپوں میں چھے طالبان اور دس افغان فوجی مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲