اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک کم سن شامی بچے کے ریسکیو آپریشن کی فلم بناکراسے سوشل میڈیا پر لوڈ کردیا ہے۔ خاک و خون میں اٹا ہوا حیران و پریشان بچہ اس جنگ زدہ شہر پرچھائے ہوئے خوف و وحشت کی نشاندھی کررہا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی صورت میں رہائشی علاقوں کو نشانہ نہ بنانے کی پالیسی پر سختی کے ساتھ کاربند ہے۔ بیان کے مطابق دہشت گرد گروہ انسان دوستانہ امداد کی فراہمی میں روکاوٹیں ڈالنے کی غرض سے رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو بچانے کی کاروائی کی اس فلم میں اردگرد کے گھروں کی کھڑکیاں سالم دکھائی دے رہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بچہ ہوائی حملے میں نہیں بلکہ بارودی سرنگ وغیرہ کے دھماکے کا نشانہ بنا ہے جو دہشت گرد گروہ استعمال کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲