عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مشرقی رمادی کے اسٹریٹیجک علاقے جزیرہ خالدیہ میں داعش کے آخری ٹھکانے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
عراقی فوج کی الانبار کمانڈ کے سربراہ جنرل اسماعیل محلاوی نے بتایا ہے کہ اس کارروائی میں عراقی فوج کو عوامی رضاکار فورس، اہلسنت قبائلی لشکر اور فضائیہ کی بھی پشت پناہی حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورس نے کئی جانب سے پیشقدمی کرتے ہوئے جزیزہ خالدیہ کے علاقے البوکنعان کو بھی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ جنرل محلاوی کے مطابق البوکنعان جزیرہ خالدیہ میں داعش کا آخری ٹھکانا تھا جو اب پوری طرح سے عراقی فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ الانبار کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے سیکورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی بدستور جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲