اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ 'اعزاز احمد چودهری' اسلامی جمہوریہ ایران کے ساته دوطرفہ سیاسی مشاورت کے نئے دور میں شرکت کے لئے جمعے کے روز 'تہران' روانہ ہوگئے.
پاکستان،ایران دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 9واں دور کل بروز ہفتہ تہران میں شروع ہوگا جس میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے ایشیا-پیسفک 'ابراہیم رحیم پور' شریک ہوں گے.
س موقع پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص علاقائی مسائل پر بات چیت ہوگی.
سیاسی مشاورت کا 8واں دور دو سال پہلے پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا تها.
ایران اور پاکستان کے تعلقات بہت ہی دیرینہ اور گہرے ہیں اور دونوں کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ پرانی ہے.
دونوں ملکوں کے تعلقات نہایت مضبوط ہیں اور ان کی تاریخ صدیوں پرانی ہے.
ایران اور پاکستان باہمی تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے پُرعزم ہیں.
گزشتہ ہفتوں کے دوران پاکستانی وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) 'ناصر خان جنجوعہ' نے ایران کا تین روزہ دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں ںے اعلی ایرانی حکام کے ساته سیکورٹی، سیاسی اور دفاعی تعاون کے موضوعات پر اہم مذاکرات کئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲