اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ شمالی شہر حلب کے مضافات میں فوج اور روسی فضائیہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے کم سے کم چالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- لبنان کے المنار ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ شامی فوج نے حلب شہر کے جنوب مغربی مضافاتی علاقوں منجملہ خان طومان میں دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- شامی فوج نے اسی طرح حلب کے محلے بنی زید میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا حملہ کرنے کے بعد اس محلے پر اپنا کنٹرول حاصل کر لیا- جمعرات کو بھی شام کی فضائیہ نے ادلب کے شمال سے لے کر حلب کے مضافاتی علاقوں تک دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران اسّی سے زائد دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کے سات ٹینک تباہ ہو گئے تھے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲