4 اگست 2016 - 08:18
ایران سے ہندوستان کی تیل برآمدات جولائی میں اکیس فیصد بڑھ گئی

نئی دہلی میں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران سے ہندوستان کی تیل برآمدات جولائی میں اکیس فیصد بڑھ گئی ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیل بردار جہازوں کے تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی سن دو ہزار پندرہ میں ہندوستان نے ایران سے روزانہ دو لاکھ پندرہ ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا جس میں اب اکیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے- رائیٹر کے مطابق ہندوستان پیٹرولیئم نے ایران پر پابندیوں کے بعد، تیل کی درآمدات بند کردی تھی لیکن اب ان کمپنیوں نے ایران سے تیل کی درآمدات دوبارہ شروع کر دی ہے- ہندوستان کے وزیر پیٹرولیئم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران سے تیل کی درآمدات میں مسلسل اضافے کے بعد اب ایران، ہندوستان کو تیل کی فراہمی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲