2 اگست 2016 - 18:51
آئی ایس او کے سیکرٹریٹ میں سالانہ کنونشن کا جائزہ اجلاس منعقد

چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے بتایا کہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن لاہور میں 2ستمبر سے منعقد ہوگا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سالانہ 45ویں نوید سحر کنونشن کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔جائزہ اجلاس میں سابقہ مرکزی صدر تہور عباس حیدری سمیت متعدد سینئرز نے شرکت کی ۔چیئرمین کنونشن احسن نقوی نے بتایا کہ آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ کنونشن لاہور میں 2ستمبر سے منعقد ہوگا جس میں ملک کے گوش و کنار سے ہزاروں امامیہ طلباء ،سابقین ،ڈاکٹر ،انجیئرز سمیت سینکڑوں مذہبی و سیاسی  شخصیات شریک ہونگی ۔انہوں نے اجلاس کے شرکاء کومزید بتا یا کہ کنونشن کے آخری روز مجلس عمومی کے اراکین کثرت رائے سے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کریں گے اجلاس میں مرکزی سینئر نائب صدر سرفراز نقوی ،نثار ترمذی ،شکیل اصغر،فیاض علی ، احسن راجہ ،ایڈووکیٹ عابد سیال اور مدثر عباس نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲