اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں امریکی زائرین کے 28 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مظہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا اوروہاں کے تاریخي و ثقافتی مراکز کا قریب سے مشاہدہ کیا۔امریکی زائرین نے کوثر اور غدیر ہالوں کے خصوصی پروگراموں میں بھی شرکت کی۔ زائرین کی سربراہ کوثر فاطمہ نے کہا کہ اس نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی تین بار زیارت کی ہے اور حرم رضوی میں پہنچ کر دل کو بہت زیادہ آرام و سکون نصیب ہوتا ہے کوثر فاطمہ نے حضرت امام رضا علیہ اسلام کے حرم کی تعمیر کو اسلامی اور ایرانی تعمیرات کا بہترین شاہکار قراردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169