اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوجیوں کے نجران میں رجلاء کی پہاڑیوں پر ایک ٹینک پر حملے میں سعودی فوج کے بکتر بند یونٹ کا کمانڈر اور کئی فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں اور سعودی ایجنٹوں نے گزشتہ روز یمن کے کئی صوبوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ، مارب اور الجوف صوبوں اورنھم علاقے کی فضائی حدود میں پروازیں کی ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کی فوج نے حرض گذرگاہ پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے ایجنٹوں نے مختلف ہتھیاروں سے صوبہ تعز کے گاؤں الصراری پر حملہ کیا ہے۔ سعودی ایجنٹوں نے اسی طرح نھم علاقے پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔
ادھر یمن کے جنوبی شہر عدن کے علاقے المنصورہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔



۔۔۔۔۔۔۔
/169