21 جولائی 2016 - 09:58
ایران نے دشمن کے خطرات کے سامنے دفاعی دیوار کھڑی کرنے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے: ایڈمیرل فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے، دشمن کے خطرات کے سامنے دفاعی دیوار کھڑی کرنے کی صلاحیت پیدا کرلی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی فدوی نے جمعرات کو مشہد میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی فلوٹینگ یونٹس، رینجرز اورمیزائلوں کی آپریشنل صلاحیت کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خطرات کی کوئی حیثیت نہیں ہے-

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ کی تحقیقات ، عملی پہلؤوں اور دفاعی صلاحیتوں کی حامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169