21 جولائی 2016 - 09:25
جنوبی شام پر اسرائیل کی بمباری + تصاویر

اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں ایک بار پھر جنوبی شام پر بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روزعالمی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کے علاقے قنیطرہ میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں میں ہونے والے ممکہ نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

بحران شام کے آغاز سے لیکر اب تک صیہونی حکومت کئی بار، دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑنے والی شامی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں پر بمباری کرچکی ہے۔

شام میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں درجنوں شامی فوجی اور حزب اللہ کے جوان شہید ہو چکے ہیں جن میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈ مصطفی بدرالدین اور سمیر قنطار بھی شامل ہیں۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو نے کچھ عرصے قبل دہشت گردوں کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل شام مخالف مسلح گروہوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیتن یاھو نے مقبوضہ جولان میں، دہشت گردوں کے معالجے کے لیے قائم کے گئے مرکز کے دورے کے موقع پر کھل کر کہا تھا کہ اسرائیل شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کو طبی سہولتوں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی معلومات بھی فراہم کررہا ہے۔

ادھر شام کے صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ جب بھی شامی فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کسی بڑی کامیابی کے قریب پہنچتی ہے، اسرائیل شام پر فضائی حملے کرکے دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

.......

/169