اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ میں دھماکے کے بعد ، ماؤوادیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہوئے تصادم میں چار ماؤ وادیوں کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے- پٹنہ ، گیا اور اورنگ آباد سرحدوں سے متصل مدنپور علاقے کے سون داہا جنگل میں ماؤوادیوں کے ذریعے کئے گئے سیریل آئی ای ڈی دھماکے میں سی آر پی ایف کوبرا کے بارہ جوانوں کی موت ہوگئی اور چھے دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں- زخمی جوانوں کو علاج کے لئے پٹنہ اور "گیا" لے جایا گیا ہے-
......
/169