اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامی کے دفترکے سربراہ حجة الاسلام محمد محمدی گلپایگانی نے قیام گوہرشاد نامی سیمینارکی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہےکہ شہنشاہی نظام خلاف عقل نظام ہے کیونکہ کسی ایک شخص کی اطاعت کرنے کا کوئی معنی نہیں ہے۔ رضا خان نے پردے پرپابندی کے قانون کو نافذ کرکے اسلام کو نقصان پہنچایا تھا۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ انگریزوں کے تعاون سے رضا خان اقتدارپرآیا تھا تاکہ لوگوں کے مذہبی اعتقادات اوراسلام کو جڑسے اکھاڑپھینکے۔ اس نے عزاداری،پردے اوراوقاف پرپابندی لگاکر اسلام کا کافی نقصان پہنچایا تھا۔اس کے بعد محمد رضا پہلوی نے بھی ایک خاص روش کے تحت اپنے باپ کی پالیسیوں کو جاری رکھا تھا۔
حجة الاسلام محمدی گلپایگانی نے کہا ہے کہ واقعہ گوہرشاد درحقیقت انگریزوں کا انتقام تھا کیونکہ آیت اللہ شیرازی کے فتویٰ کے بعد ان کی تمام سازشوں پرپانی پھرگیا تھا۔ بنابریں رضا خا ن کے برسراقتدارمیں آنے کے بعد وہ معاشرے میں علماء اورمرجعیت کے اثرورسوخ کو ختم کرنے کے درپے تھے۔
انہوں نے آخر میں کہا ہےکہ شہنشاہی حکومت کے دوران ملک میں لوٹ ماراس قدرزیادہ تھی کہ امام خمینی نے فرمایا کہ پہلوی خاندان نہ فقط ملک بلکہ اسلام کو تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے۔ بنابریں آج اگر ملک میں اسلامی احکام کی پابندی کی جاتی ہے اوردیگرممالک میں بھی اس کے اثرات ہیں تویہ سب امام خمینی کی الہی اوراسلامی تحریک کی برکات ہیں۔
۔۔۔۔۔
/169