12 جولائی 2016 - 08:59
شام میں وزیراعظم عماد خمیس کابینہ نے حلف اٹھا لیا + تصاویر

شام کے نئے وزیراعظم عماد خمیس کی کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابنیہ کی حلف برداری کی تقریب میں صدر بشار اسد بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عماد خمیس کی کابینہ میں موجودہ وزیر خارجہ ولید المعلم اور وزیر دفاع جنرل فہد جاسم الفریج کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔

صدربشار اسد نے ملک میں پارلیمانی انتخابات کے بعد بائیس جون کو سابق وزیر توانائی عماد خمیس کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

شام میں پارلیمانی انتخابات رواں سال اپریل میں منعقد ہوئے تھے۔


.......

/169