اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس ترجمان بریگیڈیر " سعید منتظر المہدی" نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائی کا ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں، بریگیڈیر منتظر المہدی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام سیستان بلوچستان کے علاقے "جکیگور" کے سرحدی علاقے میں دہشت گردی کے واقعے میں چار پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گر د اس کاروائی کے بعد پاکستان فرار کرگئے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کے فرار کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی بے توجھی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کو توقع ہے کہ پاکستان کے سرحدی اور سیکورٹی حکام دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے " جکیگور" کی سرحدی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے چار سرحدی اہلکار شہید ہوگئے۔ سیستان بلوچستان کے علاقے میں پاکستانی سرحد سے مسلح دہشت گردوں اور اسمگلروں کی اسلامی جمہوریہ ایران میں دراندازی کے واقعات ماضی میں پیش آتے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169