اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج کے جوانوں نے اتوار کے روز جنوب مشرقی موصل کے تین نواحی علاقوں، الکرمہ، العصریہ اور المحل کو آزاد کرانے کے بعد قومی پرچم لہرا دیا۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم انتیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عراقی فوج نے ایک اور کارروائی کے دوران جنوبی موصل میں قیارہ مخمور سیکٹر پر واقع کم سے کم دس دیگر علاقوں کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا۔
ادھر عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان یحی رسول زبیدی نے کہا ہے کہ القیارہ شہر کے اطراف میں جاری فوجی آپریشن کے دروان کم سے کم چالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ القیارہ کے اطراف سے تین سو عراقی خاندانوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے بفرزون بھی قائم کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی فوج نے پناہ گزینوں کے قیارہ سے انخلا کے لئے پندرہ راستے بنا دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169