22 جون 2016 - 18:18
بحرینی شیعہ رہنماؤں کیخلاف آل خلیفہ کے مظالم کی مذمت کرتے ہیں: ولایتی

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے بحرینی حکمران کی جانب سے سنئیر شیعہ رہنما آیت اللہ 'شیخ عیسی قاسم' کی شہریت ختم کرنے کے اقدام سمیت شیعہ رہنماؤں کیخلاف آل خلیفہ کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے بحرینی حکمران کی جانب سے سنئیر شیعہ رہنما آیت اللہ 'شیخ عیسی قاسم' کی شہریت ختم کرنے کے اقدام سمیت شیعہ رہنماؤں کیخلاف آل خلیفہ کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

'علي اكبر ولايتي' جو اسلامي جمهوريہ ايران كے سپريم ليڈر حضرت آيت الله سيد علي خامنه اي كے سنئير مشير ہيں نے بدھ كے روز اپنے ايك بيان ميں كہا كہ آيت اللہ شيخ عيسي قاسم كي شہريت منسوخ ہونے كي خبر سُن كر تمام رياستوں اور عالمي برادري كے لئے حيرت كي باعث ہے.

انہوں نے اس بيان ميں مزيد كہا كہ آل خليفہ كے جابر حكمران اپني ناجائز حكومت كو برقرار ركھنے پر شيعہ اور سني كے خلاف سازش كر رہے ہيں اور عوامي پُرامن احتجاج اور مطالبات كو نظرانداز كرنے كے لئے مختلف حربے استعمال كر رہے ہيں.

ولايتي نے اس بات پر زور ديا كہ بحرين ميں عوامي رہنماؤں پر جاري مظالم بالخصوص مذہبي رہنماؤں كي غيرقانوني گرفتارياں اور ان قابل احترام شخصيات كو قيد و بند ميں ركھنے كے تمام اقدامات بحرين كي تاريخ ميں ايك سياہ لمحات ہيں.

انہوں نے كہا كہ عوام پسند رہنماوں كے خلاف بے احترامي اور تعصب پر مبني رويے سے معاشرے ميں خطرات پيدا ہوسكتي ہيں.

انہوں نے مزيد كہا كہ عالمي فوم، سياسي شخصيات اور مذہبي رہنماوں كي جانب سے شيخ عيسي قاسم كي شہريت منسوخي پر رد عمل سے يہ پتہ چلتا ہے كہ وہ بہت عزت اور احترام كے مالك ہيں.

علي اكبر ولايتي نے كہا كہ بحرين ميں بے گناہ انسانوں كے قتل، مسجد اور امام بارگاہوں گرانے كے اقدامات، بحريني رہنماؤں كي توہين اور گرفتاري آل خليفہ كي طرف انساني حقوق كا مسلسل پامالي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲