15 جون 2016 - 16:58
ایران اور امریکی وزرائے خارجہ کی ناروے میں ملاقات، جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

بدھ كے روز ناروے كے دارالحكومت اوسلو ميں واقع ريڈسون ہوٹل ميں ہونے والي اس نشست كے دوران ظريف اور كري نے ايران جوہري معاہدے كے نفاذ اور اس پر مكمل عمل درآمد پر تبادلہ خيال كيا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمدجواد ظریف' اور ان کے امریکی ہم منصب 'جان کری' نے ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کی راہ میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے اور فریقین کا اپنے وعدوں پر قائم رہنے کے حوالے سے بات چیت کی.

بدھ كے روز ناروے كے دارالحكومت اوسلو ميں واقع ريڈسون ہوٹل ميں ہونے والي اس نشست كے دوران ظريف اور كري نے ايران جوہري معاہدے كے نفاذ اور اس پر مكمل عمل درآمد پر تبادلہ خيال كيا.

اس كے علاوہ ايراني وزيرخارجہ نے گزشتہ روز يورپي يونين كي پاليسي چيف فدريكا موگريني كيساتھ بھي ملاقات كي.

ايران كے نائب وزرائے خارجہ اور جوہري مذاكراتي ٹيم كے سنئير اركان سيد عباس عراقچي اور مجيد تخت روانچي اور يورپي يونين كي ڈپٹي كوآرڈينيٹر ہيلگا شمد كے درميان ملاقات بھي ہوئي.

ان ملاقاتوں كے دوران مالي اور بينكنگ امور سے متعلق ركاوٹوں كے خاتمے پر زور ديا گيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲