11 جون 2016 - 13:49
داعش کے سربراہ اور خلیفہ ہونے کا دعوے دار ابوبکر البغدادی فضائی حملوں میں زخمی

عراقی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کے سربراہ شمالی عراق میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم امریکی و عراقی حکام اس کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ داعش کے سربراہ شمالی عراق میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم امریکی و عراقی حکام اس کی تصدیق کرنے سے گریزاں ہیں۔

رائٹرز کے مطابق داعش کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی اتحاد کے سربراہ کرنل کرس گارور کا کہنا تھا کہ انہوں نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں تاہم فی الحال وہ اس کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

وائٹ ہائوس میں بریفنگ کے دوران نمائندہ برائے امریکی عسکری اتحاد بریٹ میک گرک نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں جس کی بناء پر یہ کہہ سکیں کہ ابوبکر البغدادی مارا جاچکا ہے حالانکہ اسے منظر عام پر آئے ہوئے ایک برس سے زیادہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ السومریہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ شمالی صوبے نینوہ میں اتحادی فورسز کے فضائی حملے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی زخمی ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169