9 جون 2016 - 12:12
فلسطینی نوجوانوں کی تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی + تصاویر

تل ابیب میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی میں کم سے کم تیرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ صیہونی حکومت کے ذرائع نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے قریب ہونے والے اس شہادت پسندانہ حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

دو فلسطینی نوجوانوں نے یہ شہادت پسندانہ کارروائی بدھ کی رات تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کے قریب انجام دی ۔ صیہونی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینی نوجوان انتہا پسند یہودیوں کا لباس پہنے ہوئے تھے ۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے قریب شارونا تجارتی کمپلیکس میں فائرنگ کردی ۔ اس فائرنگ میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

شہادت پسندانہ کارروائی میں حصہ لینے والے دونوں فلسطینی نوجوانوں کا تعلق الخلیل کے قریب ایک گاؤں سے بتایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔
/169