اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر ایرانی اہل سنت مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے عالمی سامراجی قوتوں کی خواہش پر ایرانی عازمین حج کیخلاف سازش کرتے ہوئے حج جیسے عظیم مذہبی فریضے کو تخریب کاری کا شکار کیا.
ان خيالات كا اظہار 'مولوي احمد شيخ احمدي' نے ارنا نيوز ايجنسي كيساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ سامراجي قوتوں كي جانب سے اس سال حج فريضے كيلئے ايراني زائرين كي راہ ميں ركاوٹيں بنانے كي منصوب بندي سعوديوں پر مسلط كردي گئي ہے.
ايراني عازمين حج كيخلاف سعودي عرب كے رويے كي شديد مذمت كرتے ہوئے انہوں نے حج فريضے كو سبوتاژ كرنے كے سعودي اقدام كو غيرقانوني اور ناقابل معافي قرار ديا.
مولوي احمدي جو ايراني صوبے خراسان رضوي كے علاقے 'باخرز' كے امام جمعہ ہيں، نے كہا كہ سعودي عرب حج كے مقدس فريضے پر جانے كيلئے ايراني زائرين كو روكنے كيلئے اپنے آقاؤں يعني امريكہ اور ناجائز صہيوني رياست كي ہدايات كي پيروي كر رہا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ خطے ميں موجودہ غيرمستحكم صورتحال كو ديكھتے ہوئے عالم اسلام ميں مزيد اتحاد اور يكجہتي كي ضرورت ہے جبكہ سعودي عرب مسلم امہ كے درميان اختلافات پيدا كرنے ميں مصروف ہے.
مولوي احمد شيخ احمدي نے مزيد كہا كہ سعودي حكمرانوں كو اپنے اعمال كے نتائج بھگتنے ہوں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲