اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے اس ملک کے سلامتی اور استحکام کو دنیا میں جمہوری نظام کا بہترین نمونہ قرار دیا ہے۔
ایکسپیڈینسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ اگر دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ انصاف سے کام لیں ، تو وہ ایران کی سلامتی و استحکام کو دنیا میں جمہوری نظام حکومت کا بہترین نمونہ قرا ر دیں گے۔
آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران میں نئی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور مجتہدین کی کونسل مجلس خبرگان کے آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حالیہ انتخابات میں بے مثال شرکت کی جو واقعی قابل تعریف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲