27 مئی 2016 - 10:22
صوبہ الانبار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے، دس دھشتگرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراق فوج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الانبار کے شہر القائم میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر حملہ کر کے کم از کم دس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اس گروہ کے بعض سرغنے بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کےمطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے فلوجہ اور الکرمہ شہروں کے درمیان واقع البوعودہ نامی قصبے میں تقریبا چار سو عراقی گھرانوں کا محاصرہ کر لیا ہے جن میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲