24 مئی 2016 - 14:35
رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی منظوری

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ماہ شعبان کی عیدوں اور 'خرمشہر' کی آزادی کی مناسبت سے فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 669 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ماہ شعبان کی عیدوں اور 'خرمشہر' کی آزادی کی مناسبت سے فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 669 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی.

عدليہ كے سربراہ آيت اللہ 'صادق آملي لاريجاني' نے آٹھ سالہ مسلط كردہ جنگ كے دوران آزاد ہونے والا خرمشہر اور ماہ شعبان كي پر مسرت عيدوں كي مناسبت سے رہبر انقلاب اسالمی آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي كے نام اپنے خط ميں بعض قيديوں كي سزاؤں ميں بخشش اور كمي كي تجويز پيش كيا تھا.

مركزي كميشن نے 669 افراد كي سزاؤں ميں كمي اور بخشش كے شرائط كي معلومات كو فراہم كي تھي جس كے بعد حضرت آيت اللہ خامنہ اي كي خدمت ميں پيش كيا گيا.

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عدليہ كے سربراہ كي اس درخواست كي توثيق كرتے ہوئے اسے منظور كرليا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲