20 مئی 2016 - 11:46
کرویشیا کی صدر ایران کا دورہ مکمل کر کے واپس اپنے ملک کے لئے روانہ ہو گئیں

کرویشیا کی صدر کولیندا گرابار کتاروویچ، ایران کا دورہ مکمل کر کے تہران سے واپس اپنے ملک کے لئے روانہ ہو گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرویشیا کی صدر، جو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات اور مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے منگل کو ایران پہنچی تھیں، جمعرات کی رات تہران سے واپس زاگرب روانہ ہو گئیں۔ وہ منگل کو تہران کے امام خمینی(رہ) بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ایران کے وزیر صنعت و تجارت نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد بدھ کو صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے سعد آباد میں سرکاری طور پر ان کا استقبال کیا۔ ان کے اس دورے میں ایران اور کرویشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کے متعدد سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ انھوں نے اپنے دورہ تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیۃ اللہ ہاشمی رفسنجانی سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔

.......

/169