اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کروشیا کی خاتون صدر 'کولینڈا گریبر' منگل کے روز سرکاری دورے پر ایران پہنچیں گی جبکہ ان کے دورے سے پہلے کروشیا کا 72 رکنی اعلی سطحی اقتصادی وفد آج 'زاگریب' سے 'تہران' روانہ ہوگیا.
كروشيا كے دارالحكومت ميں تعينات ايراني ناظم الامور 'محسن سلطاني' نے زاگريب بين الاقوامي ہوائي اڈے پر اعلي سطحي كروشيا وفد كي تہران روانگي سے پہلے ان كو رخصت كيا.
اس وفد ميں كروشيا كي صدر كے مشير اقتصاديات، وزير خزانہ اور وزير اقتصادي چيمبر سميت 72 كروشيائي كمپنيوں كے سنئير نمائندے شامل ہيں.
دورہ تہران كے موقع پر كروشيا كے اعلي سطحي وفد ميں شامل حكام اور كاروباري شخصيات ايراني وزرا، كاروباري حكام اور تجارتي شخصيات سے اہم مذاكرات كريں گے.
اس كے اگلے دن كروشيا كي خاتون صدر كولينڈا گريبر بھي كل منگل كے روز تہران پہنچيں گي جہاں وہ ايراني قيادت كيساتھ اپني ملاقاتوں ميں باہمي تعلقات كے فروغ اور مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چيت كريں گي.
كروشيا كي جامعہ اسلامي كے مفتي اعظم 'عزيز حسنويچ' بھي اس اعلي سطحي وفد ميں شامل ہيں جو ايراني قيادت كيساتھ ملاقات كرنے والے وفد ميں شامل ہونے كيساتھ سپريم ليڈر كے مشير 'آيت اللہ تسخيري' سے بھي ملاقات كريں گے.
كروشيا كي خاتون صدر كا دورہ ايران گزشتہ 12 سالوں ميں كسي بھي كروشيائي صدر كا پہلا دورہ ہے.
....................
242