13 مئی 2016 - 10:05

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ، بیک وقت دہشت گردی، سعودی عرب، ترکی اور قطر سے جنگ کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دمشق میں ہسپانوی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ شام کی فوج دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، ترکی اور قطر سے بھی جنگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی فوج کا مقصد دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کرنا ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہی گی تاہم ان کی حکومت ملک کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے پر بھی یقین رکھتی ہے۔

ہسپانوی وفد کے سربراہ فروتس گواس نے اس موقع پر کہا کہ ، شام کو اس وقت شدید قسم کے فوجی اقتصادی اور ابلاغیاتی حملوں کا سامان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جنگ مقصد خطے پر امریکہ کے سیاسی جغرافیائی تسلط میں اضافہ اور قدرتی ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔ گواس نے مزید کہا کہ اسپین کی کمیونسٹ پارٹی شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے پر زور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲