7 مئی 2016 - 18:31
فلوجہ کے مزید کئی علاقے دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کی جانب اپنی پیشقدمی کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر کے شمال مشرق کے مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ہفتے کو فلوجہ کے شمال مشرق میں واقع کرمہ کے قریب روفہ کے شمالی علاقے اور بحیرات نامی علاقے کو دہشت گردوں کے قبضےسے آزاد کرا لیا ہے - اس کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے- عراقی فوجیوں نے صوبہ الانبار کے مغربی شہرحدیثہ کے مشرق میں داعش کے حملے کو پسپا کر دیا ہے اس کارروائی میں بھی داعش کے سولہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے- دوسری جانب عراقی فوج نے فلوجہ کے جنوب میں عامریہ اور سلام کے درمیانی علاقوں البوخمیس ، البو خالد ، البوعاصی اور البومناحی کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- ادھرعراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے مشرق میں واقع شہر جبال حمرین پر داعش کے حملے کو پسپا کر دیا - اس کارروائی میں بھی کم سے کم سولہ دہشت گرد مارے گئے ہیں - جبکہ بھاری مقدار میں دہشت گردوں کے اسلحے اور گولہ بارود بھی ضبط کر لئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169