اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ مکارم شیرازی نے فقہ کے درس خارج میں کہا کہ اگر انسان کے اعمال میں بدعت آجائے تو خداوند عالم اس عمل کو قبول نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں بدعت حرام ہے اور اسلام کے اعمال کو اسی طرح انجام دیں جس طرح انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا گذشتہ سال حج کے اعمال اس بات کے شاہد ہیں کہ سعودی حکومت اکیلے حج کے امور کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا حج کے امور اس طرح ہونے چاہئیں کہ ہر انسان سہولت کے ساتھ ان کو انجام دے سکے۔
انہوں نے تاکید کی کہ حج مسائل کو سیاسی مسائل سے جدا رکھنا چاہئے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ سعودی حکومت حج میں اپنی سیاست کو داخل کررہی ہے۔
انہوں نے کہا حج کے امور کسی اسلام سے آگاہ کمیٹی کے حوالے کے جائیں جو دوسری اسلامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس کے امور چلائیں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا وہ اس سلسلہ میں منصوبہ سازی کررہے ہیں اور اس کو جامعہ الازہر کے علماء کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ حج کے فریضہ کو احسن طریقہ سے انجام دیا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا اس سے خود سعودی حکومت کو بھی فائدہ ہوگا اور مسلمان ہر قسم کے خطرے سے ہٹ کر اپنے مذہبی مراسم ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔
/169