اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے یونیورسٹی طلبہ نے بدھ کے روز قزاقستان میں ہونے والی ایشین یونیورسٹی فٹسال چیمپیئن شپ کے فائنل میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
اس میچ میں ایران نے قزاقستان کو یکطرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں بارہ گول سے شکست دی۔
اس چیمپیئن شپ میں کل آٹھ ٹیموں نے شرکت کی اور ایران، قزاقستان اور تاجیکستان نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169