20 اپریل 2016 - 16:56
ایران نے دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر رہنے کا سبق دیا ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 37 سال گزرنے کے بعد بھی ایران نے دنیا کے ممالک کو دشمنوں کے سامنے، مزاحمت اور ڈٹ کر رہنے کا سبق دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی کوریا کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے 37 سال گزرنے کے بعد بھی ایران نے دنیا کے ممالک کو دشمنوں کے سامنے، مزاحمت اور ڈٹ کر رہنے کا سبق دیا ہے.

يہ بات جنرل 'نو كوانگ چول' نے بدھ كے روز اسلامي جمہوريہ ايران كے يوم مسلح افواج كي مناسبت سے شمالي كوريا كے دارالحكومت 'پيانگ يانگ' ميں واقع ايراني سفارتخانے كيجانب سے منعقدہ خصوصي تقريب ميں مہمان خصوصي كي حيثيت سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني قوم كي مزاحمت لائق تحسين ہے انہوں نے دنيا كو ديكھايا كہ آزادي اور خودمختاري كے مقصد كيلئے دليرانہ انداز سے انقلاب كے اصولوں پر پابند رہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ ايراني قوم اپنے مقاصد كے حصوصل كيلئے ڈٹ كر مقابلہ كيا اور كسي طاقت كے سامنے سر نہيں جھكايا.

شمالي كوريا كے اعلي دفاعي عہديدار نے ايران جوہري معاہدے كو تاريخي اور ايراني قوم كيلئے بڑي كاميابي قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران كيخلاف ظالمانہ پابنديوں كے خاتمے سے اس ملك كي ترقي اور خوشحالي كي راہ ہموارہ ہوگي.

انہوں نے مزيد كہا كہ ايران كي طرح شمالي كوريا بھي ايك آزاد، خودمختار اور امن پسند ملك ہے اور پُرامن جوہري ٹيكنالوجي كے استعمال كو تمام اقوام كا جائز حق سمجھتا ہے.

اس پروقار تقريب ميں شمالي كوريا ميں تعينات ايراني سفير 'منصور چاوشي' اور فوجي اتاشي كرنل 'بہرام قنبري چلارسي' نے بھي يوم مسلح افواج اور اسلامي انقلاب كے بارے ميں تقارير كيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲