اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد کے قائم مقام شہزادہ محمد بن سلمان نے اردن کے جنوبی شہر العقبہ میں اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے۔
یہ شہر اردن کے جنوب میں مقبوضہ فلسطین کے بارڈر میں واقع ہے۔
اس ویب سائٹ نے یہ خبر نشر کرنے کے فورا بعد اپنے صفحے سے اس خبر کو حذف کردیا۔
یہ ملاقات شہزادہ محمد بن سلمان کے اردن کے دورے کے دوران ہوئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ اردن کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مشعل محمد الزین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
الہاشمیہ نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملاقات میں گفتگو کا محور سعودی عرب کے بادشاہ کا دورہ مصر اور سعودی عرب اور مصر کے درمیان روابط تھے۔
اس ملاقات میں علاقے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169