18 اپریل 2016 - 14:23
ضریح کی تنصیب کا کام مکمل، حرم حضرت ابوالفضل عباس(ع) زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے+ تصاویر

نئے ضریح نصب کرنے کے بعد باب الحوائج حضرت ابوالفضل عباس(ع) کا روضہ زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔  زایرین نے گذشتہ روز بہتے آنسووں کے ساتھ نئی ضریح اور روضہ باب الحوائج حضرت ابوالفضل عباس(ع) کی زیارت کیں۔

باب الحوائج حضرت ابوالفضل عباس(ع) کے روضے کی نئی ضریح عراقی اہل ہنر کے توسط سے بنائی گئی ہے جسکو زایرین نے بہتے آنسووں کے ساتھ سراہا اور کہا کہ اس سے مولا حسین علیہ السلام بھی خوش ہوتے ہوں گے کیونکہ آپ حضرت عباس سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ باب الحوائج حضرت ابوالفضل عباس(ع) کے حرم مطہر کی ضریح مبارک مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز ایک تقریب کے ساتھ زائرین کی زیارت کے لیے کھولی گئی ۔ تقریب میں عراقی زایرین کے علاوہ بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت مختلف ممالک سے شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169